2 جنوری 2011 - 20:30

افغانستان کے ایک سیاسی مبصر نے پاکستانی حکام کی جا نب سے ڈرون حملوں کی مخالفت کو نمایشی اور فریب قراردیا ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی دری سروس کے مطابق وحید مژدہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کے قبائيلی علاقوں پرڈرون حملے پاکستانی حکام کی ھماہنگي سے ہوتےہیں اور انکی مخالفت فقط نمایشي ہے تاکہ وہ اسطرح سے رائے عامہ کو خاموش رکھ سکیں۔ وحید مژدہ نے ڈرون حملوں کےبارےمیں پاکستانی حکام کی متضاد باتوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئي ایس آئي امریکہ کو ڈرون حملوں کی اطلاعات فراہم کرتی ہے جس کےبعد امریکی ڈرون حملے کرتےہیں۔ وحید مژدہ نے کہا کہ پاکستان کے قبائیلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں سے پاکستانی عوام اور دیگر اسلامی ملکوں کی رائے عامہ کے نزدیک امریکہ سے شدید نفرت ہوتی جارہی ہے ۔

.........

/110